’ عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے مرید عباس کوقتل کرکے خودکشی کی کوشش کی‘

کراچی: نجی ٹی وی کے اینکر  مرید عباس  سمیت دو افراد کے قتل  کیس کے ملزم عادل زمان کو عدالت نےجیل بھیج دیا۔

کرچی کی سٹی کورٹ  میں مرکزی ملزم  عاطف زمان کے بھائی  عادل زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کے تفتیشی افسر  نےعدالت کو  بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہےتفتیش کےلئے  ریمانڈ دیا جائے۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان نے عادل زمان کے پستول سے قتل کیا اور خودکشی کی کوشش کی ۔

سٹی کورٹ  نے تفتیشی پولیس  افسر کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے عادل زمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے کیس کا چودہ روز میں چالان طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل کیس: دو گواہوں نے مرکزی ملزم کے بھائی کو شناخت کرلیا

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز