مشتری ہشیار: حکومت 400 محکمے ختم کررہی ہے، فواد چودھری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت 400 محکمے ختم کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوکریاں دیں گے تو معیشت بیٹھ جائے گی۔


ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حیران ہوں ہر بیان کو کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیوٹ سیکٹر دیتا ہے اور حکومت نے ماحول بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں