حنیف عباسی کا وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعوی خارج

وزیر اعظم کا دورہ لاہور، صوبائی وزرا کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

فائل فوٹو


راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما  حنیف عباسی کا ہرجانے کا دعوی خارج کردیا گیاہے۔

مقدمے کا فیصلہ  آج راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملک شفیق محمد نے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کوٹا کیس میں سزائے یافتہ مجرم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حنیف عباسی کے متعلق جو بھی بات کی وہ قانون کے دائرے میں کی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کو یہ حق حاصل نہیں کے وہ ہتک عزت کا دعوی کرے، عدالت حنیف عباسی کا ہتک عزت کا دعوی خارج کرے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

 


متعلقہ خبریں