وزیر اعظم کی شاہی جوڑے سے ملاقات کا اعلامیہ جاری


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا۔ جس پر شاہی جوڑے نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیڈی ڈیانا کے لیے پاکستانی عوام کے دل میں پیار اور خلوص ہے، لیڈی ڈیانا نے انسانی ہمدردی اور خیراتی کاموں کی وجہ سےعزت پائی۔

عمران خان کی موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم پر آگاہی فراہم کرنے پرشاہی جوڑے کی تعریف کی جبکہ افغانستان میں امن اورمفاہمت کے لیے کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات پرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شہزادی ڈیانا کے دورہ پاکستان کا بھی ذکرکیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں مثبت سرگرمیوں اور نوجوانوں کے ساتھ رابطوں کے فروغ پر اظہار تشکر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے مہمانوں کو نہ صرف خطے کی صورتحال اور پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا بلکہ 5 اگست کے بعد بھارت سے تعلقات کے بارے میں بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی شاہی جوڑا 5روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

شاہی جوڑے نے پرتپاک استقبال کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے لیے بہت اہم ملک ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ شاہی جوڑا اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقوں کا دورہ کرے گا۔


متعلقہ خبریں