پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی معطل: پروازیں شدید متاثر


لاہور: پی آئی اے کے نادہندہ ہونے پر پی ایس او نے ایندھن (فیول) کی فراہمی معطل کردی ہے۔ قومی ایئر لائن کی پروازیں ایندھن کی عدم فراہمی کے سبب شدید متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس او نے ایندھن کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی ہے۔ ایندھن کی فراہمی لاہور ایئرپورٹ پر معطل ہوئی ہے لیکن اس کی وجہ سے متعدد پروازیں اڑان بھرنے کے قابل نہیں رہی ہیں۔

مال مفت دل بے رحم: پی آئی اے نے دس کروڑ 65 لاکھ روپے کا کھانا ضائع کردیا

ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے- 305 متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے- 650 متاثر ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی ریاض، سعودی عرب جانے والی پرواز پی کے- 725، جدہ جانے والی پرواز پی کے- 759 اور ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے- 789 بھی اڑانیں نہیں بھر سکی ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 325 منسوخ کر دی گئی ہے، ملتان سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 326 منسوخ ہو گئی ہے اور اسی طرح جدہ سے ملتان کے لیے روانہ ہونے والی پرواز 871 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کیے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ جلد ایندھن کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد جانے والی پرواز بھی روانہ کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی جانے والی پرواز 305 کو بھی لاہور سے ایندھن کی فراہمی کے بعد کچھ دیر میں روانہ کردیا جائے گا۔

پی آئی اے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں کی پٹائی، ویڈیو وائرل

ملتان سے ہم نیوز کے مطابق بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ دبئی سے ملتان آنے والی پرواز ایف زیڈ 325 منسوخ کر دی گئی ہے اور اسی طرح ملتان سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی دبئی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 326 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان کے لیے پرواز پی اے 871 کو بھی اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ملتان پر پروازیں متاثر ہونے کے حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ ملتان ایئرپورٹ سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایرلائن کی پرواز پی کے- 681 ملتان پہنچی ہے لیکن چونکہ اس کے پاس واپسی کا ایندھن نہیں ہے اس لیے اسے اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تیل کی قیمت کی ادائیگی نہ ہونے پر قومی ایئرلائن کے لیے تیل فراہم کرنے والے ادارے پی ایس او نے پی کے-682 کے لیے تیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

لاجواب سروس! پی آئی اے کے 46 طیارے مسافروں کے بغیر ہی پرواز بھرتے رہے

ہم نیوز کے مطابق ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے جہاز ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور حکام کی کوشش ہے کہ ایندھن کی فراہمی یقینی ہوجائے تو جہاز اڑان بھر لیں۔ ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تیل فراہم کرنے والے ادارے کو سینٹرلائزڈ ادائیگی کی جاتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے اورصورتحال بہت جلد بہتر ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پی کے 682 کے مسافر لاؤنج میں موجود ہیں اور ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں