حزب اختلاف ایک صفحے پر ہے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف ایک پیج پر ہی ہے۔ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور جعلی وزیر اعظم اس ملک پر حکومت کر رہا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے میر حاصل بزنجو نے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا بھی پاکستان کے وزیر اعظم کو جعلی سمجھ رہی ہے.

نیشل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا، کہا جا رہا ہے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کوئی جماعت نہیں ہے اور وہ مذہبی کارڈ استعمال کریں گے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’’عمران خان کی تبدیلی کیلئے متبادل نام سامنے آ گیا‘‘

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے گھر ملاقات میں سب نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کندھا ملا کر چلنا پڑے گا۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ پچھلے دنوں کوئٹہ سے قاسم سوری کے جتنے ووٹ نکلے وہ سب کے سامنے ہیں۔


متعلقہ خبریں