سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شہریوں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات کی گونج

سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہو گا | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: آج سندھ اسمبلی میں شہریوں کو کتے کے کاٹنے کی گونج سنائی دی۔اپوزیشن اراکین نے سگ گزیدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کردیا۔۔

پی ٹی آئی رکن نے عباسی شہید اسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پرشکوہ کر ڈالا۔ صوبائی وزیرصحت بولیں کہ عباسی شہید اسپتال میرے ماتحت نہیں یہ جاکر میئر سے معلوم کریں۔

سندھ اسمبلی کے ایوان نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پرمنظور کرلی۔ایوان میں محکمہ صحت کے وقفہ سوالات   کے دوران  شہرمیں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوۓ واقعات پر ارکان اظہار افسوس بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں تحریک انصاف کے رکن سعید آفریدی نے  کہا کہ  گذشتہ رات ایک پولیس افسر  سمیت تئیس افراد کتے کے کاٹنے کے باعث عباسی شہید اسپتال پہنچے تو اسپتال میں ویکسین ہی دستیاب نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ اسمبلی : گٹکا بنانے،ذخیرہ ،فروخت کرنے اور کھانے پر پابندی کا بل پیش

اس کے جواب میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذارا پیچوہو کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال محکمہ صحت کے ماتحت نہیں۔ میئر کراچی سے پوچھا جائے۔

ایوان میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے دو سو چھہتر ویں عرس کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرنے کی مشترکہ قرار داد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپییکرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس اٹھارہ اکتوبربروزجمعہ دوپہردو بجے تک ملتوی کردیا۔


متعلقہ خبریں