قطر:پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب


قطرمیں تعینات پاکستان کے قائممقام سفیر  مسعودگل کیجانب سے ورلڈبیچ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کیلیے سونے کاتمغہ جیتنے والے محمدانعام بٹ کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

اس موقع پر مسعود گل نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیرہوتے ہیں جواپنے قابل فخرکارناموں سے دنیابھرمیں اپنے ملک کانام روشن کرتے ہیں۔انعام بٹ نے تمام پاکستانیوں کاسرفخرسے بلندکردیاان کے سفارتخانے آنے پربہت خوشی محسوس کررہاہوں۔

تقریب میں انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان کیلیے کھیلاہوں میراملک میری پہچان ہے اولمپک برانزمیڈلسٹ ریسلرکیخلاف فائنل میں فتح یادگارلمحہ تھا آئندہ بھی پاکستان کیلیے اعزازات جیتنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے میں آکرایسا محسوس ہواجیسے اپنے ملک میں موجودہوں اپنے اعآزمیں تقریب پرپاکستانی سفیرکاتہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں۔

تقریب میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر عبدالمبین چودھری، ۔سیکریٹری جنرل ارشدستار، پی او اے کے میڈیاایڈوائزر آصف عظیم سمیت قطرمیں مقیم اہم پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے : کامن ویلتھ گیمز میں واحد گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ریسلر کی واپسی

انعام بٹ نے پاکستانی سفارتخانے میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بی قلمبندکئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیاہے ۔


متعلقہ خبریں