ایل او سی پر بھارتی افواج کی فائرنگ: بچی سمیت تین شہید ، تین زخمی

ایل او سی پر بھارتی افواج کی فائرنگ: بچی سمیت تین شہید ، تین زخمی

راولا کوٹ: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے نیزہ پیر پر بھارتی افواج نے بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک بچی سمیت تین افراد کو شہید اور تین کو شدید زخمی کردیا ہے۔ شہدا میں غلام محمد، حیدر علی اور مریم بی بی شامل ہیں۔

کشمیر:بھارتی فوج کی گولیوں سے ستمبر میں 16 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا

ہم نیوز کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے آمنہ بی بی، سفینہ بی بی اور نصیب جان زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر علاج معالجے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج سویلین آبادی کو نشانہ بنارہی ہے اور گولہ باری میں مصروف ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ نیزہ پیر سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ سے تین شہری شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کنٹرول لائن کے سیکٹر حویلی پر کی جانے والی بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید،2 زخمی

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کی قربانیاں غیر معمولی اور بے مثال ہیں۔ انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی۔

راجہ فاروق حیدر نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں