میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی ہوا چلنے سے خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، بلوچستان میں بارش کا امکان

کراچی میںں صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے ضلع مری میں آج مطلع ابر آلود رہنے گے جب کہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ، چترال، دیر اور پشاور میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقے راولا کوٹ، مظفر آباد، سکردو اور ہنزہ میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں خشک موسم کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم رواں ماہ کے آخر تک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا۔

 

 


متعلقہ خبریں