احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا، آئندہ کبھی پاکستانی لیگ نہ کھیلنے کا اعلان

لاہور: قومی ٹیم کے سلامی بلے باز احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سینچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے گئے ہیں۔

27 سالہ نوجوان بلے باز نے گزشتہ روز قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ناقابل شکست 111 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ناتھرن پنجاب کے خلاف فتح دلائی تھی۔

احمد شہزاد نے 63 گیندوں پر سینچری مکمل کی، ان کی اننگز میں  13 چوکے اور تین چھکےشامل تھے۔

ناتھرن پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آصف علی کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت 223 رنز بنائے۔

جواب میں سینٹرل پنجاب کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور پہلے ہی اوور میں بابر اعظم عماد وسیم کو بڑی شاٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔

بعد ازاں اننگز کے تیسرے اوور میں کامران اکمل بھی عماد وسیم کی نپی تلی گیند بازی کا نشانہ بن گئے۔

تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد احمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا اور ناقابل شکست سینچری اسکور کر کے ٹیم کی تح میں اہم کردار ادا کیا۔


متعلقہ خبریں