اسٹاک مارکیٹ بہتری کی جانب گامزن

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کا اختتام 197 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور آغاز سے ہی کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 349 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 432 پوائنٹس پر بھی نظر آیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 94,320,690 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,082,888,265 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری آنے کا امکان

گزشتہ روزسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی جانب سے ٹریڈرز کا منافع کم کرنے کے منفی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑتے نظر آئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ 102 پوائنٹس کمی پر بند ہوئی.


متعلقہ خبریں