شہزادہ ولیم کی سبز شیروانی کس نے بنائی؟


اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا اسلام آباد میں اپنے اعزازمیں رکھی گئی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا تو شہزادی کیٹ مڈلٹن عروسی لباس زیب تن کیے ہوئی تھیں جب کہ شہزادہ ولیم نے سبز رنگ کی شیروانی  زیب تن کر رکھی تھی۔

خوبصورت ڈیزائن والی سبز رنگ کی دلکش شیروانی جس کی آستینیں اور دامن ایمبرائیڈری سے آراستہ تھے نے شہزادہ ولیم  کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

یہ خوبصورت  شیروانی پاکستان کے کس شہر میں بنائی گئی، کس نے بنائی اوراس کی تیاری میں کتنا عرصہ لگا اس کی کھوج لگائی ہم نیوز نے۔

 

یہ  شیروانی شاہکار ہے کراچی کے معروف ڈیزائنر نعمان عارفین کا جنہوں نے اسے برطانوی شہزادے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔

شیروانی کے حوالے سے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ یہ منفرد جامہ وار سے بنائی گئی ہے اورشہزادہ ولیم کی خواہش پر ہی اُن کے لیے تیار کی گئی۔

ڈیزائنر نعمان عارفین کے ملبوسات برطانیہ میں بہت مقبول ہیں اور یہ ہی وجہ ہےکہ شہزادہ ولیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نعمان عارفین سے رابطہ کرکے ان سے شیروانی تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دورہ پاکستان کےدوران برطانوی شہزادے اور شہزادی کی جانب سےمشرقی لباس زیب تن کرنے پر شاہی جوڑے کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں