کے پی حکومت کا بی آر ٹی روٹ پر ایمبیولنس کو راستہ دینے سے انکار


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹ میں ایمبیولنس کو راستہ دینے سے انکار کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ روٹ پر بسیں چلیں گی ایمبیولنس کو راستہ نہیں دے سکتے۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عیسیٰ خان کا کہنا تھا کہ ان کےمؤکل چاہتے ہیں روٹ پر ایمبیولنس کو بھی جانے کی اجازت ہو۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریک پر ایک دن بس چلی تو ڈرائیور نے خاتون کو مار دیا تاہم ایمبیولنس کا جانا ممکن بھی نہیں لگتا۔

فاضل بنچ نے کیس کو بی آر ٹی سے متعلق دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کے احکامات دے دیے۔


متعلقہ خبریں