ڈالر کی قیمت مستحکم

state bank زرمبادلہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کمپنیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 156.20  روپے میں فروخت ہوا، گزشتہ روز بھی ڈالر اسی قیمت پر فروخت ہوا تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.05 روپے میں فروخت ہوا۔

2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔


متعلقہ خبریں