بد عنوانی کے کینسر کی سرجری ضروری ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک کینسر کی مانند ہے جس کی سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں  مختلف ریفرنسز،انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہیں۔

یہ بھی جانیں: نیب لاہور کی ریکوریوں سے متعلق مفصل رپورٹ جاری

چیئرمین نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا ان کے ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ قومی  احتساب بیورو نے گزشتہ 23 ماہ میں 600 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔


متعلقہ خبریں