چترال میں ٹریفک حادثہ، نو افراد جاں بحق 

traffic accident

چترال: چترال کے علاقے راغ لسٹ میں تیز رفتار گاڑی کھائی میں جاگری جس کے باعث نو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی  ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی چترال شہر سے کشمیر جا رہی تھی کہ ڈرائیور سجاد جس کا تعلق تورکہو سے ہے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس سے 6 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جب کہ دیگر 3 مسافر شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بعد میں چل بسے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چترال میں منتقل کیا گیا ہے۔

موٹر کار اور پشاور سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ آپس میں ٹکرائیں جس کے باعث فلائنگ کوچ بے قابو ہوکر دریا کے کنارے گرگئی۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ چترال کے دور افتادہ علاقے بروغل میں پانچ برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما کھویو نامی پہاڑ میں مہم جوئی کے دوران پہاڑی سے گرے۔

تین کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور روانہ کر دیا گیا تھا جب کہ دو کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا اس بابت کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث ریسیکو آپریشن ملتوی کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما 30 میٹر کی انچائی سے گرے ہیں، وہ رواں ماہ ہی اسلام آباد سے چترال آئے تھے۔

سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو پیش آنے والے حادثات کی فہرست طویل ہے، چند ماہ قبل بھی خیبر پختونخوا  کے ضلع مانسہرہ سے ناران جاتے ہوئے بٹہ کنڈی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے دو سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں