اقتصادی ترقی کی شرح اگلے دو سال 2.4 فیصد رہنے کا امکان

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھائے جس سے معشیت میں بہتری آئی ہے لیکن ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح اگلے دو سال تک 2.4 فیصد تک ہی رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 13  فیصد رہے گی اور آئندہ سال بیروز گاری میں معمولی اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ماہر معاشی امور جیان مالیسی فیرٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ملک میں درپیش مسائل کے باوجود مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

آئی  ایم ایف ماہرین کے مطابق 2018 میں اقتصادی ترقی 2.3 فیصد تھی جو کم ہو کر 2019 میں 1.7 فیصد ہوئی لیکن اسٹیٹ بنک کی بہتر پالیسی کی وجہ سے ایکسچینج ریٹس بہتر ہوئے جس سے ملک میں معاشی استحکام نظرآنا شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 2020 تک پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو خطے میں درپیش کشیدگی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کے مطابق 20-2019 میں عالمی اقتصادی ترقی کی شرح میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی آنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں