نیاپاکستان ہاوسنگ منصوبہ: درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

نیاپاکستان ہاوسنگ منصوبہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کے تحت درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

نادرا حکام کے مطابق منصوبے کی مقبولیت کا مد نظر رکھتے ہوئے 30 دن کی توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سے لوگ مستفید ہو سکیں۔

حکومت نے 15جولائی2019 کو منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت 50 لاکھ مستحق افراد کو سستے گھر فراہم کیے جائیں۔  نادرا ریکارڈ کے مطابق تین ماہ میں صرف 14 لاکھ درخواستیں ہی وصول ہوئی ہیں۔

ترجمان نادرا کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ضلع لاہور میں ایک لاکھ 50 ہزار 255 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔‘

ضلع ملتان میں 47 ہزار 802، بہاولپور میں 44 ہزار 786 افراد، کراچی کے مختلف اضلاع میں افراد 89 ہزار 62 اور پشاور میں 34 ہزار 484 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

ترجمان کےمطبق رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کے بعد اب آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

خاندان کا صرف ایک فرد ہی گھر کیلئے درخواست جمع کرا سکتا ہے اور ایک شناختی کارڈ پر دو درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔

نادرا کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی قرعہ اندازی میں صرف پہلے مرحلےاور حالیہ آن لائن رجسٹریشن کرانے والے درخواست گزاروں کو ہی شامل کیا جائے گا،  اس مقصد کے لئے نئے فارم کا اجرا یا دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔

ملک بھرکے 7500 ای سہولت مراکز پر آن لائن رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، رجسٹریشن فیس نادرا ای سہولت، جازکیش اور ایزی پیسہ سے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں