گجرات: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے ایک لڑکی جاں بحق

گجرات: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے ایک لڑکی جاں بحق

فائل فوٹو


گجرات: پنجاب کے ضلع گجرات میں بھمبر روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آتشزدگی سے ایک لڑکی جاں بحق اور 4 دیگر افراد بے ہوش ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق درجنوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دھویں سے متاثر ہونے والے افراد کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں آپریشن میں استعمال کی جارہی ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں شامل اہلکاروں کے مطابق 20 کے قریب ایمبولینسز بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 80فیصد تک عمارت جل کر تباہ ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی آتشزدگی کی وجوہات معلوم ہو سکیں گی۔


متعلقہ خبریں