ای چالان جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ای چالان جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور: ٹریفک پولیس نے ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چالان جمع نہ کرانے والے افراد کی گاڑیاں بند کر دی جائیں گی جس کے لئے ٹریفک پولیس نےاسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک سال کے دوران 23 لاکھ ای چالان کیے گئے ہیں جن کے جرمانے کی مالیت 2کروڑ روپے بنتی ہے تاہم اب تک اس کی ریکوری صرف 40 فیصد تک ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق 60 فیصد شہریوں نے تاحال اپنے چالان جمع ہی نہیں کرائے جس پر ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سے زائد چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو تھانے میں بند کیا جائے گا اورجرمانہ جمع کرانے کے بعد گاڑیوں کو چھوڑا جائے گا۔

یاد رہے رواں سال جنوری کے مہینے میں سٹی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

اس ضمن میں پولیس نے لاہور کے علاقے سے ایک گاڑی کو ای سٹیٹس پینڈنگ ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانے میں بند کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بالا گاڑی کا آن لائن سٹیٹس چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس گاڑی کے 62 ای چالان پینڈنگ ہیں جس پر پٹرولنگ آفیسر نے اس کے خلاف کارروائی کی تھی۔


متعلقہ خبریں