کراچی میں زیرزمین اسلحہ پھٹ گیا


کراچی:ملیر مونا گراؤنڈ میں زیرزمین چھپایا گیا راکٹ لانچر پھٹ گیا۔ راکٹ لانچر پھٹے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جس نے راکٹ لانچر کے پرزوں کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق راکٹ لانچر زمین کے اندر چھپایا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایس پی ملیر کے مطابق راکٹ لانچر جس جگہ چھپایا گیا تھا وہاں کھیتی باڑی ہوتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں