پنجاب حکومت وی آئی پی قیدیوں سے ملاقات کیلئے فیس لیگی

فائل فوٹو


لاہور: وی پی آئی قیدیوں سے جیل میں ملاقات کرنی ہے تو فیس بھی دینا ہو گی پنجب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ قیدیوں سے خصوصی ملاقات کیلئے فیسیں مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں وی وی آئی پی ملاقاتوں کی فیس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قیدی سے وی آئی پی ملاقات کےلئے 2ہزار تا 5ہزار فیس رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں جدیدطرزکےملاقاتی شیڈزبنانےکافیصلہ بھی کیا گیاہے۔ ملاقاتی شیڈزمیں بلٹ پروف شیشےاوربات چیت کیلئےانٹرکام لگائےجائینگے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق ملاقاتی اور قیدی انٹرکام کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے ۔ ملاقاتی قیدی کو اگر کچھ دینا چاہیں تو وہ باقاعدہ چیک ہونے کے بعد اسی وقت دیا جاسکے گا۔

اس ضمن میں بنائے گئے پلان کے مطابق 2سے3منزلوں پرمشتمل ملاقاتی شیڈزمیں اےسی بھی نصب کئےجائیں گے۔بلٹ پروف شیشوں سےقیدیوں تک منشیات نہیں پہنچائی جاسکےگی۔ابتدائی طورپرلاہورسمیت پنجاب کی8جیلوں میں رواں ماہ کام شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:شہباز شریف کی نواز شریف اور حمزہ شہباز سے جیل میں خصوصی ملاقات

اس حوالے سے پہلےمرحلےمیں کیمپ،کوٹ لکھپت،ملتان،فیصل آبادسمیت8جیلیں شامل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں