کون سا کام شادی سے ’ہزار درجے‘ بہتر ہے؟ تحقیق سے پتہ چل گیا


اسلام آباد: شادی کا دن ہر انسان کی زندگی کا اہم ترین دن سمجھا جاتا ہے اور اسے ہی زندگی کے سب سے خوبصورت دن سے تعبیر کیا جاتا ہے مگر تحقیق سے ایک ایسی سرگرمی کے بارے میں پتہ چلا ہے جو آپ کی زندگی میں شادی سے زیادہ خوشیاں لا سکتی ہے۔

بکنگ ڈاٹ کام کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق سفر کرنا شادی کرنے سے بہتر ہے بلکہ یہ شادی سے ہزار ہا درجہ زیادہ خوشیاں لاتا ہے۔

اس تحقیق کا نتیجہ 17 ممالک کے 17 ہزار شہریوں سے تحقیق کرکے اخذ کیا گیا۔

حیران کن طور پر 49 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں شادی کے دن سے زیادہ خوشی سفر کرنے کی ہوئی۔

سروے میں شامل آدھے لوگوں کا کہنا تھا کہ جب ہم نے نئے مقامات کا سفر کیا تو خود کو جذباتی طور پر زیادہ بہتر محسوس کیا بہ نسبت اس دن کے جب ہماری شادی ہوئی تھی جب کہ قریباً 29 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ سفر کرکے انہوں نے والدین بننے سے بھی زیادہ خوشی محسوس کی۔

جب انہی لوگوں کو خوشیاں دینے والی سرگرمیوں کی درجہ بندی کرنے کا کہا گیا تو 70 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ سفر کرنا انہیں مادی اشیا خریدنے سے زیادہ خوشی فراہم کرتا ہے۔ 56 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ سفر کرنے کے لیے گیجٹس اور نئے کپڑے نہ خریدنے کی قربانی بھی دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں