دورۂ چین:قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم آج بیجنگ روانہ ہوگی

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول تبدیل

فوٹو: فائل


کراچی:قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم آج  دورہ بیجنگ  کےلئے چین روانہ ہوگی۔

قومی انڈر 19 ٹیم دورہ بیجنگ میں افغانستان اور میزبان چین کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔

واضح رہے کہ محمد حارث خان 12 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور صائم ایوب نائب کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ٹیم میں عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ اور جہانزیب سلطان شامل ہیں۔محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

محتشم رشید کوچ، ریحان خالد فزیو تھراپسٹ اور فضل وہاب ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو ہوگا۔23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشرکہ ٹیم چین کے خلاف میچ کھیلے گی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔

یہ بھی پڑھیے: نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کیلئے انڈر 19 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا فیصلہ


متعلقہ خبریں