نیب اجلاس میں اہم کرپشن انکوائریز کی منظوری متوقع

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران اراکین اہم کرپشن انکوائریز، انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دیں گے۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام کی بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی مزید رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کررہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔


متعلقہ خبریں