پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، شہرام خان


پشاور: صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ممبران کی تعداد مکمل ہے۔ سینٹ انتخابات میں اندر جو حال ہے دل کرتا ہے سیاست چھوڑ دوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اندرجو چل رہاہے شریف بندوں کا کام نہیں۔ ضمیر خریدنے اور ضمیر بیچنے والے سرگرم ہیں۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی خرید و فروخت پر کوئی بات ہی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا ویژن لے کر چل رہے ہیں۔ نتائج آنے کے بعد ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے منہ کالے ہو جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس کے دل میں کھوٹ ہوتا ہے وہی شور کرتا ہے۔ ہنگامہ آرائیاں کرنے والے وہ ہی ہیں جن کے دل صاف نہیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں درست اور غلط کا کچھ پتہ نہیں چلتا ہے۔


متعلقہ خبریں