جمشید دستی نے مولانا کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا


مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمشید دستی نے اپنی شادی سے متعلق جاری کردہ ویڈیو بیان میں شادی کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان کروں گا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں۔

ویڈیو بیان میں جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی اب 2020 میں ہی سادگی سے شادی کرلوں گا۔

جمشید دستی نے موجودہ حکومت پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔


متعلقہ خبریں