حکومت کے استعفے کے علاوہ مذاکرات نہیں ہوسکتے،مولانافضل الرحمان


اسلام آباد:جعمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے استعفے کے علاوہ کسی بات پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دس ماہ میں جعلی الیکشن کے نتائج دیکھ لیے ہیں، چارسو ادارے بیچے جا رہے ہیں ، عوام کی ایک ہی آواز ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں جن کے نتائج قبول کریں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی لوگ غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، حکومت کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ایک صحافی کے سوال پر کہ پی این اے کی تحریک میں نو ستارے تھے اب پھر نو ستارے اکٹھے ہورہے ہیں نتیجہ وہی تو نہیں نکلے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے۔


متعلقہ خبریں