وزیراعظم کا کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان


کہوٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت کو ترقی دی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے کے 28 کلو میٹر طویل سیکشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی خودمختاری کا سودا کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے۔ نوازشریف عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کوئی اتفاق نہیں کرتا ہے لیکن ہم نے قبول کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جو منصوبے 50, 50  سال سے شروع ہی نہیں ہوئے تھے وہ آج ہم نے مکمل کرلیے ہیں۔ گذشتہ حکومتوں کا کوئی کام نظر نہیں آتا جب کہ ہماری گذشتہ تین سال کی کامیابیاں آپ کے سامنے ہیں۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ آج کہوٹہ کے ہر گاؤں میں بجلی اور گیس کی فراہمی ہورہی ہے۔ ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ کہوٹہ اسپتال کو معیار اسپتال بنایا جائے گا۔ اور مزید فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں