ترک صدر رجب طیب ایردوان کا دورۂ پاکستان منسوخ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے دورہ پاکستان منسوخ کردیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ  دورے کی منسوخی سے متعلق ترکی نے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ ترکی کے صدر نے 23، 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے دورے کی منسوخی شام کی صورتحال کے باعث کی،دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سفارتی ذرائع کی خبر تھی  کہ صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔ترک صدر اپنے دورے کے دوران  پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:ترک صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے ہوگئی


متعلقہ خبریں