کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے خواہ کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے، جنرل باجوہ

ہمارے شہدا-ہمارے ہیرو: قوم کو بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کردارادا کرتے رہیں گے خواہ اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

اندرونی و بیرونی خطرات قومی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں،جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا جس میں انہیں صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔


پاک فوج کے سربراہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

’بھارتی آرمی چیف جنرل باجوہ کے خطےمیں امن کے ویژن کو بھی فالو کریں‘

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی مظالم کا ہمت و جرات اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر کشمیریوں کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں