’احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں  صلح کروائیں‘

فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا الفاظ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاہے کہ احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائےاپنے قائدین میں  صلح کروائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ   لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی  نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟

یہ بھی پڑھیے:عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کے لیے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔


متعلقہ خبریں