آئی سی سی: یو اے ای کے تین کرکٹرز معطل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے آغاز سے صرف 48 گھنٹے قبل میزبان ٹیم کو اس وقت بڑا جھٹکا لگ گیا جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہوئے ٹیم کے سابق کپتان محمد نوید سمیت تین کرکٹرزکومعطل کردیا۔

‘ڈومیسٹک کرکٹ میں کارٹون کمنٹری کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے‘

ہم نیوز کے مطابق یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نوید، انور بٹ اور قدیر خان پر کل 13 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

محمد نوید پر دو دن بعد ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور امسال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کا الزام ہے۔ ان پربدعنوانی( کرپشن) کی پیشکش کی اطلاع نہ دینے پر بھی  آئی سی سی قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

شیمن انور پر بھی یہی الزام ہے کہ انہوں نے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر رضا مندی ظاہر کی اور ساتھ ہی آئی سی سی کو اس سے آگاہ بھی نہیں کیا۔

ہم نیوز کے مطابق قدیر خان پر الزام ہے کہ ان کے رواں سال سمتبر اور اگست میں ہونے والی سیریزمیں بدعنوان عناصر سے روابط رہے جس سے انہوں نے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا۔ قدیر خان کو  اگست میں مہر چیاکر نامی کرکٹر کو ٹیم کے حوالے سے معلومات دینے پربھی چارج کیا گیا ہے۔

مہر چیاکر پر بھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کی گئی ہے۔

لاہور کی بائیو میکنکس لیب کو آئی سی سی کی منظوری مل گئی

دلچسپ امر ہے کہ چند دن قبل ہی یو اے ای نے محمد نوید کی جگہ احمد رضا کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا۔ اماراتی بورڈ نے کپتان کی تبدیلی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی تھی۔

ائی سی سی کی جانب سے تینوں کرکٹرز کو معطل کرتے ہوئے 16 دن کے اندر جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں