مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات میں تاخیر ہماری غلطی تھی، پرویز خٹک


اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نہ صرف مولانا فضل الرحمان بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس وقت پاکستان انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سب کے سامنے ہو گا اس ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بات آگے چل سکے۔


متعلقہ خبریں