کاٹھور فائرنگ کی ایف آئی آر فوراً درج کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپرکاٹھور میں ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تین افراد کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

میڈیا کو میری گرفتاری میں دلچسپی ہے، مراد علی شاہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کاٹھور میں پیش آنے والے واقع کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ اور رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ سے کہا ہے کہ فوری طور پر متاثرین سے رابطہ کریں۔

سید مراد علی شاہ نے صوبائی سیکریٹری صحت کوہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

شہر قائد میں سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کاٹھور کے قریب ٹرک ڈرائیورز احتجاج کررہے تھے کہ اسی دوران پتھراؤ ہوا اور پھر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین ہی زخمی ہوگئے ہیں۔

ہشیار: ملبہ دکھا تو عمارت اور کچرا نظر آیا تو دکان سیل، وزیراعلیٰ سندھ

جاں بحق افراد کی شناخت نیاز علی، سید ایوب اور رسول خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نعشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مظاہرین نے سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن اور انصاری پل کے درمیان سڑک بلاک کردی ہے جس کے باعث کراچی حیدرآباد آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔


متعلقہ خبریں