ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے جمعہ کے دوران مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں پر اثر اندازہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  بالائی خیبر پختونخوا (ایبٹ آباد،ہریپور،مانسہرہ،چترال، مالاکنڈ، صوابی، سوات ،دیر، مردان ،چارسدہ، پشاور، ہنگو،کوہاٹ،بنوں ،کرک، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان، شانگلہ) میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی/ وسطی پنجاب (مری، راولپنڈی ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،اٹک،میانوالی،لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، ناروال، چکوال، حافظ آباد،)،گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرگرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ،جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم راولاکوٹ اور مری میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش : کشمیر: راولاکوٹ 08 اورپنجاب: مری میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں