عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی، 35 افراد جاں بحق


ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے 35 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئےہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مکہ مکرمہ مدینہ منورہ روڈ پر بس اور گاڑی میں تصادم کے باعث پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والےعمرہ زائرین سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی نعشوں کو  مکہ مکرمہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال عمرہ کے لئے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مقیم زائرین کی رہائش گاہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔  ناخوشگوار واقعہ میں جانی و مالی نقصان کی تفصیل تاحال جاری نہیں کی گئی۔

مقامی اداروں کے مطابق عمرہ زائرین کی مرکز الیاس نامی رہائش گاہ میں 200 زائرین مقیم تھے، ان میں سے بیشتر کو بحفاظت متاثرہ مقام سے باہر نکال لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں