بھارت کے سبب خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے، ملیحہ لودھی

فوٹو: فائل


واشنگٹن/اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جدید اسلحے کی خریداری سے بھارت خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ رہا ہے۔

اسلحے کی روک تھام پر کام کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری جارحانہ پالیسیاں اسکے انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحانہ عزائم خطے کے امن اور سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ کے بعد بلا اشتعال بھارتی جارحیت اور بغیر بنیاد کے پاکستان پر حملہ ناپاک بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں تسلط بڑھانے کے لیے بھارت کے حالیہ غیر قانونی اقدامات نے خطے کو سنگین خطرات لاحق کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جا سکے۔


متعلقہ خبریں