بیلا حدید سائنسی طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار


نیویارک: سپرماڈل بیلا حدید کو سائنسی طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا گیا ہے۔

غیرملکی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے چہروں کی سائنسی طور پر پیمائش کی گئی جسے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ کا نام دیا گیا۔

خوبصورتی کے سائنسی پیمانے نے تئیس سالہ امریکی ماڈل بیلا حدید کو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ جاذب نظر،  دلکش اور حسین خاتون کا لقب دیا ہے۔

گولڈن ریشو آف بیوٹی کے مطابق بیلا حدید خوبصورتی کے مقرر کردہ میعارات پر پورا اترتی ہیں۔

ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چہرے کی خوبصورتی کے لئے بنائے گئے پیمانے پر بیلا حید کا چہرہ مکمل طور پر پورا اترتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر خواتین کی نسبت بیلا کی ٹھوڑی کے خدوخال 99.7 فیصد تک خوبصورتی کے معیار کو پورا اترتے ہیں۔

دس خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں گلوکارہ بیونسے دوسرے نمبر پر جبکہ امریکی اداکارہ امبر ہرڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر امریکی گلوکارہ اریانا گرینڈ، پانچویں پر امریکی گلوکار ٹیلر سوفیٹ، چھٹے نمبر پر 45 سالہ برطانوی ماڈل کیٹ موس، ساتویں نمبر پر امریکی اداکارہ اسکارلٹ جونسن، آٹھویں نمبر پر اداکارہ نٹیلی، نویں نمبر پر گلوکارہ کیٹی پیری جبکہ دسویں نمبر ماڈل کیرا براجمان ہیں۔


متعلقہ خبریں