ڈینگی الرٹ:24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 200 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 165 افراد کو ڈینگی مچھر نے کاٹا۔ ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 124 اور لاہورمیں 17  افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھکر سے پانچ، پاکپتن اور فیصل آباد  سے دو،دو، اٹک، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، خافظ آباد، خانیوال اورجہلم میں ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ پنجاب میں 1668 مقامات پر ڈینگی لاروا تلف کیا گیا جب کہ ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 29افراد کوگرفتار کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 95 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا اور مریضوں کی تعداد 5ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔

مردان 30، پشاور28، ہری پور10،  اور صوابی سے ڈینگی کے 9 نئے  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صرف پشاور میں  ڈینگی مریضوں کی تعداد 2 ہزار 266 ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے سیکرٹری صحت کے مطابق مختلف اسپتالوں میں 3014 کیسز کا اندارج ہوا ہے۔ گوادر، کیچ اور لسبیلہ میں 1970 افراد میں ڈینگی وائرس کی باقاعدہ  ہوئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال میں اس وقت ڈینگی کے 2مریض زیر علاج ہیں۔ جناح اسپتال میں ڈینگی اور کانگو کے لئے علیحدہ وارڈ مختص کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں