پاک بھارت تعلقات چیلنج سے کم نہیں، شاہ محمود



اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات چیلنج سے کم نہیں ہیں۔

یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی ریاست بنانے کےخواہاں ہیں اور پاکستان اپنے ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور کشمیر لاک ڈاون کا شکار ہیں۔ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے جسے ہر فورم پر ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرتے ہوئے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی قائداعظم کے وژن کے مطابق بنائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں