کیٹ مڈلٹن نے شہزادی ڈیانا کا روپ دھار لیا


اسلام آباد: شہزادی کیٹ مڈلٹن نے چترال دورے کے دوران اپنی ساس کا روپ دھار کر لیڈی ڈیانا کی یادیں تازہ کر دیں۔

28 سال بعد کیٹ مڈلٹن نے دورہ چترال کے دوران چترالی ٹوپی پہنی تو شہزادی ڈیانا کی یادیں تازہ ہو گئیں۔

شہزادی کیٹ نے دورہ چترال کے دوران اپنی ساس لیڈی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی تھی۔  شہزادی ڈیانا کے 1991 میں کیے جانے والے دورہ چترال کی جھلک دیکھی جائے تو معلوم ہوگا کہ اس وقت شہزادی ڈیانا نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

کیٹ مڈلٹن کو چترالی ٹوپی کے ساتھ چترالی چغہ بھی تحفے میں ملا بالکل ویسا ہی جیسا ان کی ساس ڈیانا نے زیب تن کیا تھا۔

شہزادی ڈیانا کی جھلک کیٹ میں دیکھ کر کئی لوگوں ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے رہے، شہزادہ ولیم کو ان کی والدہ لیڈی ڈیانا کے 1991 میں چترال کے دورے کی تصاویر بھی تحفے میں دی گئیں۔

ڈیانا نے اپنے 1991 کے دورے میں چترال کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ مقامی لوگوں میں گھل مل گئی تھیں، وہاں کے لوگ انہیں ابھی بھی اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں