لاہور: کفن سمیت بچوں کی میتیں قبر سے باہر کیسے آئیں


لاہور: لاہور کے ایک قبرستان میں دفن تین بچوں کی میتیں کفن سمیت باہر آ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ فرید کالونی کے قبرستان میں پیش آیا جس کے باعث علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی، پولیس نے  قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 4 روزکی بچی کو ایک روز پہلے دفنایا گیا اور اگلے دن جب لواحقین فاتحہ خوانی کیلئے پہنچے تو چھوٹے بچے کی قبر کا حجم بڑا ہو چکا تھا۔

اطلاع ملنے پر ہولیس موقع پر پہنچی تو 3 بچوں کی میتیں قبروں سے باہر پڑی تھیں، اہل محلہ نے الزام لگایا کہ گورکن پیسے لے کر قبریں تبدیل کر دیتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، گورکن قبریں تبدیل کرتا تھا یا لاشیں نکال کر بیچتا تھا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔


متعلقہ خبریں