چوہدری نثار نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا

چوہدری نثار آج رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات کچھ اور ہیں۔

چوہدری نثار سینیٹ انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی پہنچے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آج وہ پارٹی امور پر بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں شرکت کےلیے دعوت سب ارکان کو دی جاتی ہے، میں نواز شریف کے دور میں بھی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں نہیں جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات کچھ اور ہیں۔

چوہدری نثار ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کوئی کرکٹ نہیں کھیل رہا کہ کبھی فرنٹ فٹ اور کبھی بیک فٹ پر جاؤں۔


متعلقہ خبریں