’ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے‘

ٹیکس ریفنڈز: ایف بی آر نے نیا خود کار نظام متعارف کر ادیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ملازمت کے معاملے پر اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد  ایف بی آر پر برہم ہوگئے اور کہا کہ یہ ادارہ ملک پر بوجھ ہے۔

دوران سماعت انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایف بی آر کو ختم کر دیں پھر دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت مزید کہا کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، ہر سال کھربوں روپیہ اس ادارے کو چلا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی بائیس ہزار کی فوج کیا ریکوری اکٹھی کرے گی، اسی فیصد ٹیکس بلواسطہ طریقے سے جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے ملازم محمد انور گورایہ کے سروس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ ریمارکس دیے۔


متعلقہ خبریں