پولیس سڑکوں پر کرتب دکھانے لگی

قانون پر عمل کرانے کے لیے پولیس کے کرتب

فائل فوٹو


کراچی: ٹریفک پولیس نے قوانین کی پابندی کرانے کے لیے سڑکوں پر کرتب دکھانے شروع کر دیے۔

کرتب دکھانے کا واقعہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔

پولیس اہلکار نے شہری کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے کار بھگانے کی کوشش کی۔

کراچی ٹریفک پولیس کا اہلکار گاڑی روکنے کے لیے اس کے بونٹ پر چڑھ گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ڈارئیور کو قانون کے سزا دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں