تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے جسٹن بیبر پر مقدمہ درج


اسلام آباد: کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں ہے مگر اس بار وہ ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔

25 سالہ اداکار کو اس بار اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق بیبر نے ایک ایسی تصویر کو غیرقانونی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کے ملکیتی حقوق باربیرا کے پاس تھے۔

ذیل میں دی گئی تصویر ہی اس تنازعے کی بنیاد ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Me and my guy @richwilkersonjr

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تصویر اب بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں