برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان اتفاق ہو گیا

کورونا:برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے چھٹی نہ ملی

فائل فوٹو


لندن:  برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے اور نیا معاہدہ ہفتے کو منظور کر لیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم بوروس جانسن نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی منظوری کے لیے دو روزہ اجلاس آج یعنی جمعرات کو شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے 30 اکتوبر تک قانون سازی کرنی ہے کیوں کہ بریگزیٹ کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں پہلی شکست

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اکتیس اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان کے اس فیصلے کی شدید مذمت بھی کی جا رہی ہے۔ ملکہ برطانیہ پہلے ہی’ نوڈیل بریگزٹ‘ کو روکنے کے بل کی منظوری دے چکی ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ نے پانچ ہفتے معطل رہنے کے بعد 14 اکتوبر کو دوبارہ کام شروع کیا تھا۔ محدود معطلی سے پہلے پارلیمنٹ نے قبل ازوقت انتخابات کی قرارداد دوسری بار مسترد کردی تھی۔

قرارداد کے حق میں 328 جب کہ مخالفت میں 301 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ان کی اپنی ہی پارٹی کے تقریباً ڈیڑھ درجن سے زائد اراکین نے ووٹ نہیں دیا تھا۔

قرارداد مسترد ہونے کے بعد بھی مؤقف پر قائم بورس جانسن نے یورپی یونین سے نئی ڈیل کا عندیہ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں