‘ جے یو آئی سے ہی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سےبھی بات کریں گے’

سعودی عرب، پاکستان کا پر اعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیردفاع

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نہ صرف جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) سے بلکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے بھی بات کرنے کے لئے تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرحزب اختلاف کے پاس کوئی ایجنڈا ہے یا کوئی مسئلہ ہے تو سامنے لائے ہم اس پر بات کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگرحزب اختلاف کا مقصد صرف ملک کے حالات خراب کرنا ہے تو ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطی مانتے ہیں کہ ہم سے تاخیر ہوئی لیکن مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے۔ یہ سب کچھ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر ہو ر ہا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے باز رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس وقت پاکستان انتہائی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کردار سب کے سامنے ہو گا اس ملک کی بہتری کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے ہم کریں گے اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بات آگے چل سکے۔


متعلقہ خبریں